میرپور (پی آئی ڈی)09فروری2023ء

آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب نے کہاہے کہ محکمہ اطلاعات حکومت آزادکشمیر کا ناگزیر محکمہ ہے۔میڈیا کی جدید ترقی کے باعث محکمہ اطلاعات تحریک آزادی کشمیر کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرئے اور حکومتی ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے ثمرات سے عوام الناس کو آگاہ کرئے

آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب نے کہاہے کہ محکمہ اطلاعات حکومت آزادکشمیر کا ناگزیر محکمہ ہے۔میڈیا کی جدید ترقی کے باعث محکمہ اطلاعات تحریک آزادی کشمیر کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرئے اور حکومتی ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے ثمرات سے عوام الناس کو آگاہ کرئے۔محکمہ اطلاعات حکومت اور میڈیا کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرئے۔ڈویژنل و ضلعی دفاتر اطلاعات میں افرادی قوت سمیت دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔مالی بحران کے خاتمہ کے ساتھ محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی دفاتر کو دور جدید سے ہم آہنگ ٹیکنیکل سٹاف اور ایکوپمنٹ فراہم کریں گے۔شعبہ اشتہارات کے بجٹ میں اضافہ اور سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ملازمین دفتری ڈسپلن کی پابندی کریں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ میرپور کے دوران ڈویژنل آفس اطلاعات میرپور کے افسران و سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ایڈیشنل سیکرٹری قانون راشد کلیم،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات طارق جمیل درانی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔قبل ازیں سیکرٹری اطلاعات نے ڈویژنل آفس میرپور کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انھوں نے ڈویژنل دفتر کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات دیں کے افسران وملازمین اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں۔انھوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کی استعدادکار بڑھانے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لیے آزادکشمیر بھر میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر کی بلڈنگز کی تعمیر،جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایکوپمنٹ سمیت افرادی قوت میں اضافہ کیا جائیگا۔ انھوں نے کہاکہ جن ملازمین کی پروموشن کے کیسز گزشتہ کئی عشروں سے زیر التواء ہیں اس پر قانون و قاعدے کے مطابق کارروائی کریں گے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔

بعدازاں سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر عنصر یعقوب سے آزاد جموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے ممبر ضلع میرپور چوہدری خالد حسین،ضلع کوٹلی کے بورڈ آف گورنر کے ممبر شوکت کھوکھر،پریس کلب کھوئیرٹہ کے صدر اظہر ملک،سابق صدر کشمیر پریس کلب سجاد جرال،ایس اے بخاری اور تاجدار سبحانی نے بھی ملاقاتیں کی اور انھیں سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share This Post

More To Explore