پارلیمانی سیکرٹری و ممبر اسمبلی محترمہ صبحیہ صدیق کے شوہر و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد صدیق آف پرائی رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں

پارلیمانی سیکرٹری و ممبر اسمبلی محترمہ صبحیہ صدیق کے شوہر و ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد صدیق آف پرائی رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں ان کی نماز جنازہ کھمبال میں ادا کر دی گئی جبکہ ان کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں پرائی چوک صاحباں آج بروز جمعرات دن 02بجے ادا کی جائے گی میرپور میں ادا کی جانے والی نمازہ جنازہ میں وزیر فیزکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان،مرکزی چیئرمین زکواۃ چوہدری محمد صدیق، کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چوہدری منشاء نقشبندی،ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،سابق جسٹس جاندارچوہدری،پی ٹی آئی کے مرکزی راہنماؤں شیخ ارشد برقی، چوہدری جاوید اقبال،سردار شفیق،سہیل شجاع مجاہد،چوہدری شوکت علی،الحاج غلام رسول عوامی،چوہدری فاروق ایڈووکیٹ،عبدالقیوم قمر،خواجہ طاہر پہلوان،عدنان پرویز،سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر چوہدری، امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال،افتخار کھوکھر،حاجی ادریس،ساجد بھٹی،میر فاروق،مسعود راٹھور،ڈاکٹر شکیل غنی،ڈاکٹرقاضی زبیراحمد،ایڈمن افسر طارق محمودسابق ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ مقصودحسین آسی،برکت علی چوہدری،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈسٹرکٹ و میونسپل کونسلرز،سیاسی و سماجی راہنماؤں و کارکنان،انجمن تاجراں،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، وکلا ء،صحافیوں،سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ادا کی۔

Share This Post

More To Explore