وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان کی ہدایت پر سیکرٹری سیاحت و آثارقدیمہ محترمہ مدحت شہزاد کا لال قلعہ مظفرآباد کا دورہ، لال قلعہ کی تزئین وآرائش کے جاریہ کام کا معائنہ کیا اورکام کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فرم کو کام کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں بہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ فرم کے ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹ نے سیکرٹری سیاحت کولال قلعہ کی تزئیں و آرائش کے بارہ میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹرجنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ضیاء عباسی ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری سیاحت اس موقع پرلال قلعہ کی تزئین و آرائش کے کام میں سست روی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فرم کو ہدایت کی کہ کام کی رفتارکی حوالہ سے روزانہ کی رپورٹ شیئر کی جائے، کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور اس سلسلہ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی جی سیاحت یا محکمہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سائیٹ کا وزٹ کر کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں گے،میں خود بھی اس سلسلہ میں کام کی رفتار اور معیار کی مانیٹرنگ کروں گی۔ سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ قلعہ میں بجلی کا کام 16مار چ تک مکمل کیا جائے،واک وے سے منسلکہ قلعہ کی پروٹیکشن وال 30مارچ تک ہر صورت مکمل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر قلعہ کی جلد بحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلہ میں وہ بھی جلد لال قلعہ کا دورہ بھی کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
