وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کی سطح سے لائی جانے والی مشترکہ قرارداد پر اظہار اطمینان کیا

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کی سطح سے لائی جانے والی مشترکہ قرارداد پر اظہار اطمینان کیا گیا۔سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو انکی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں تقریر اور کشمیر کے حوالے سے جاندار موقف اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں ریاست کی تعمیر و ترقی،حقیقی جمہوریت اور سیاسی اقدار کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناؤزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن گیلانی کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت کے لیے انکی رہائشگاہ گئے۔وزیر اعظم  نے سابق چیف جسٹس سید منظور الحسن گیلانی،سابق سیکرٹریز حکومت سید ظہور الحسن گیلانی اور سید نذیر الحسن گیلانی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore