ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی


 ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی دعوت احسن اقدام ہے۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم آزاد کشمیر  کو پارلیمنٹ کے 8 فروری 2023 کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیر  نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خصوصی قرارداد پاس کی جائیگی۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ توصیف عباسی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار الیاس کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے دعوت قبول کی ہے توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوں گے

Share This Post

More To Explore