میرپور (پی آئی ڈی)07فرروی 2023ء
میرپور میں ڈاکوؤں اور چوروں کے 05گروہ گرفتار،موبائل فون اور پرس چوری کرنے والی 04خواتین بھی گرفتار
72 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال،01 کلاشنکوف، 07رائفلیں،07پستول برآمد،137 افغانی سمیت 687 غیر رجسٹرڈ افراد گرفتار۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میرپور پولیس نے گزشتہ دنوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران تھانہ پولیس تھوتھال اور منگلا نے ڈاکوؤں کے 02 بین الصوبائی گروہ جن میں 07ڈاکوشامل ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلاعی زیورات، رقم نقدی اوراسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ان ڈاکوؤں میں ۱۔ غلام فرید عرف مریدو،۲۔ ناصر، ۳۔ سلطان ساکنان گوجرانوالہ، ۴۔ قاسم جٹ ساکن سرائے عالمگیر نے 19جنوری2023 کو سنگوٹ میں سیف علی گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات کر کے نقدی و طلاعی زیورات مالیتی05لاکھ روپے لوٹے تھے۔ اس گروہ کا سرغنہ غلام فرید عرف مریدو گوجرانوالہ میں قتل کا اشتہاری بھی ہے جو شوکت اسکیم میرپورمیں محمد الیاس ولد محمد مالک ساکن سیکٹر ایف ون میرپور کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ ان ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال اور02 پستول 30 بور برآمد کر لیے ہیں جبکہ دوسرے گروہ جن میں ۱۔ جاوید اقبال ولد محمد اقبال قوم جاٹ ساکنہ سانولہ گڑھا، کھاڑک میرپور(سرغنہ) ۲۔ سلمان ولد سید محمد، ۳۔عمران خان ولد میر زمان اقوام پٹھان ساکنان نوشہرہ،۴۔ ظفر علی خان،۵۔ زر خان پسران کشور علی خان اقوام پٹھان ساکنان مردان شامل ہیں نے 16جنوری2023کو بینظیر بھٹو میڈیکل کالج چترپڑی کے قریب اعجاز احمد مالک گودام چاول سے گن پوائنٹ پر 02لاکھ 50ہزار روپے کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ان ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھی لوٹا ہوا مال اور پستول 30 بور برآمد کر لیے ہیں۔ اسی طرح تھانہ پولیس سٹی، تھوتھال، اسلام گڑھ نے مختلف کاروائیوں کے دوران چوروں کے 03گروہ گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 34لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال جن میں طلاعی زیورات، کیش، 04موٹرسائیکل، گھریلو سامان اور سریا شامل ہے برآمد کر لیا ہے۔ ان ملزمان میں 04خواتین پر مشتمل ایک گروہ بھی شامل ہے جو میرپور شہرمیں خواتین کے پرس اور موبائل چوری کرتی تھیں۔ان میں ۱۔ عائشہ زوجہ مدثر،۲۔ ثناء زوجہ عبداللہ، ۳۔ نادیہ زوجہ محمد ریاض، ۴۔ ارشاد زوجہ محمد مصطفی ساکنان رائیونڈ لاہور شامل ہیں۔یہ خواتین قبل ازیں پنجاب کے مختلف تھانہ جات میں اسی نوعیت کے 14 مقدمات میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔ چوری کے دیگر ملزمان میں ۱۔شوکت ولد محمد فاضل،۲۔ عبدالرحیم ولد شوکت ساکنان بن خرماں، ۳۔ محمد صدیق ولد عبدالرحمن ساکن جھنگ، ۴۔ محمد رضا عرف احمد ولد منظور حسین ساکن پیر گلی،۵۔ جنید ولد صابر قوم گجر، ۶۔ عماد ولداللہ دتہ قوم وینس ساکنان جٹی ڈھیری کراس، ۷۔ محمد ارسلان ولد محمد شفیع ساکن حال ڈڈیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 31جنوری2023 کو ڈڈیال پولیس نے کنڈور کے مقام پر ملزم محمد زبیر ولد پنوں خان ساکن کنڈور ڈڈیال ضلع میرپور کے گھر ریڈکر کے ملزمان ۱۔ عقیل ولد یاسین، ۲۔ محمد یاسین ولد محمد سرور اقوام جاٹ ساکنان کنڈور ڈڈیال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلاشنکوف، 07رائفلیں، 07پستول، 08 عدد میگزین و 120دانہ روند برآمدکر لیے ہیں۔ پولیس کی اِن کارروائیوں کے دوران وسیم نواز SHO سٹی، مہندی خان SHO تھانہ منگلا، ذوہیب طاہر SHOتھانہ تھوتھال، عدنان صابر SHOتھانہ ڈڈیال اور دیگر عملہ نے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز غیر سکونتی، بدوں رجسٹریشن افراد کے خلاف ضلع بھرمیں آپریشن کے دوران687 افراد جن میں 137افغانی بھی شامل ہیں کو حراست میں لے کر 38 بلڈنگ مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایسے تمام بلڈنگ مالکان اور کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بدوں رجسٹریشن کسی غیر سکونتی شخص کو رہائش اور ملازمت نہ دیں۔ میرپور پُرامن ضلع ہے جہاں امن قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
