یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں ”بارہ مولہ اور میرپور“ کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے بطور مہمان خصوصی اور صدر بار ایسوسی ایشن امتیاز احمد راجہ ایڈووکیٹ نے رنر اور ونر ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر، صدر بار ایسوسی ایشن امتیازحسین راجہ ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سردار محمد یاسین،سابق صدر پاکستان کرکٹ بورڈ آزاد کشمیر ناصرمحمود بٹ نے کھیلاڑیوں سے خطاب کیا۔جبکہ تقریب میں سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن سید احسن علی ولایت،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،سابق جنرل سیکرٹری عدنان حنیف،سینئرصحافی ظفر اقبال اور دیگر کھیلاڑی بھی موجود تھے۔یہ نمائشی میچز وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یکم سے 5فروری تک میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میں آج فائنل میچ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ اور میرپورآزاد کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو دونوں علاقوں کے درمیان یکجہتی کی علامت تھا اور اس موقع پردنیا کو پیغام دینا تھا کہ بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پاکستان اور آزاد کشمیر عوام اور حکومتیں ان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے گزشتہ75 سالوں سے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ظلم اور جبر کا نشانہ بنا رکھا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی بھارت نے ظلم کی انتہا کرکے دکھ لی لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا کشمیریوں کی آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
