دُنیا بھر کی طرح نیلم میں بھی 5 فروری ”یوم یکجہتی کشمیر“کوملی جوش وجذبہ کیساتھ منایاگیا۔صبح کاآغاز مساجد میں شہداء کشمیرکے ایصال ثواب اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعاؤں سے ہوا۔

دُنیا بھر کی طرح نیلم میں بھی 5 فروری ”یوم یکجہتی کشمیر“کوملی جوش وجذبہ کیساتھ منایاگیا۔صبح کاآغاز مساجد میں شہداء کشمیرکے ایصال ثواب اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعاؤں سے ہوا۔ ”یوم یکجہتی کشمیر“کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرآٹھ مقام میں منعقد ہوئی۔ شرکاء ریلی کی شکل میں بن تل چوک کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔ 10:1 منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی میں سرکاری ملازمین، طلباء، وکلاء، صحافیوں اور تاجران کے علاوہ سول سوسائٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بینرز، پوسٹر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔شرکاء نے کشمیر کی آزادی، پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گاپاکستان، پاکستان سے رشتہ کیا،لاالااللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے کہاکہ 5 فروری کودنیا بھر میں مقیم پاکستانی وکشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ آج کے دن ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم ان کے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برداری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیری نظریاتی طور پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور مضبوط پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کاضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری آزادی کی نعمت حاصل کرینگے۔تقریب سے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ نیلم سید صداقت حسین شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سید شفقت حسین کاظمی،ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ افتخار احمد، صدرڈسٹرکٹ بار نیلم محمد بشارت میر ایڈووکیٹ، صدر حلقہ جماعت اسلامی عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام راجہ بشیر احمد،سابق صدر ٹیچر آرگنائزیشن عبدالعزیز آزاد، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن آفتاب حسین تبسم،عہدیدار انجمن تاجران شرافت میر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیراور پاکستان کالازوال رشتہ  مضبوط بنیادوں پر کھڑاہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ اخلاقی، سیاسی،سفارتی اورہر اعتبار سے اپنا تعاون جاری رکھیں گئے۔ آج کے دن ہم لائن آف کنٹرول کے اس پار بسنے والے شہریوں کویقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کیساتھ ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گئے۔ اگست 2019 کے بعد بھارت غیر قانونی محاصرے کے ذریعے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامرتکب ہورہاہے۔بھارت مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حق خوداردیت کے جذبے کو کم نہیں کرسکا۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے ان بھائیوں کو یقین دلایا کہ اہل پاکستان آزادجموں وکشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی وکشمیری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ ہیں۔ اور اہم ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کسی طور پر دستبردارنہیں ہونگے۔ آخر میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے ایصال ثواب، کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی اور تقریب کے انتظامات ڈی ایس پی عبدالخالق، اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد عظیم خان، تحصیلدار چوہدری بشارت، نائب تحصیلدار خواجہ فاروق، آفیسر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب کررہے تھے۔تقریب میں ناظم اعلیٰ جنگلات سرکل نیلم سید مقبول حسین شاہ، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ایس ڈی او برقیات ارشاد اعوان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت مرتضیٰ ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خواجہ منشاء انجم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خواجہ خالد حسین ودیگر نے بھی شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore