وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات اورڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی اور آویزاں بینرز، پوسٹر، پینافیلکس تلف کرنے کی مہم جاری ہے۔مختلف تنظیم ہاء،بزنس کمپنیوں ودیگر سرگرمیوں پرمشتمل پبلک مقامات، شاہراہ نیلم کی دیواروں، عمارتوں پر وال چاکنگ کی گئی ہے۔پھٹے بینرز، پوسٹرز اور وال چاکنگ سے شہرکی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔تحصیل شاردہ میں اسسٹنٹ کمشنرمشرف حسین اور آٹھ مقام میں نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹرخواجہ محمد فاروق کی نگرانی میں فیلڈ سٹاف مختلف مارکیٹوں کے معائنہ کے موقع پر زائدالمیعاد بینرز /پوسٹر اتارکر تلف کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمودکی ہدایت پر ضلعی وتحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔شہر کی خوبصورتی میں رکاوٹ بننے والے بینرز،پوسٹر، پینافلیکس اور جھنڈے اتارے اور پلاسٹک اکھٹے کرکے تلف کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شاردہ مشرف میر نے ہمراہ فیلڈ سٹاف شاردہ کے مختلف بازاروں سے ناکارہ موادبینرز اتارلیے جبکہ آٹھ مقام میں نائب تحصیلدار خواجہ محمد فاروق نے ٹیم نے ہمراہ دواریاں، لالہ، دنجر، سیگام اور معروف تجارتی مرکز کنڈلشاہی سے غیر ضروری بینرز اتارلیے ہیں۔ پلاسٹک اکھٹاکرنے کیلئے بلدیہ آٹھ مقام کی ٹیم انسپکٹر رانا الف دین کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔
نیلم(پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی ہدایت پردواریاں آتشزدگی کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیاگیا۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے میٹرس، رضائیاں،کچن کٹس سمیت فوڈ پیکیجز متاثرہ خاندانوں تک پہنچائے۔نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹرآٹھ مقام خواجہ محمد فاروق احمد، آفیسر DDMA محمد اختر ایوب، ایس ایچ او پولیس تھانہ لوات عبدالقدوس شائق نے سامان متاثرین میں تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات دواریاں بیساں میں آتشزدگی کی نظر ہونیوالے 2 مکانات میں 4 خاندان متاثر ہوئے جنہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فوری طور پر امدادی سامان مہیا پہنچایاگیا۔

