ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات پر بیوٹی فکیشن آف میرپور پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور میرپور شہر 

میرپور (پی آئی ڈی)یکم فروری 2023ء

ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات پر بیوٹی فکیشن آف میرپور پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی اور میرپور شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے 8 زون قائم کردئیے،اس پراجیکٹ کے تحت میرپور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ انھوں نے بیوٹی فکیشن آف میرپور کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر خان،ڈائریکٹر پلاننگ ایم ڈی اے مرزا کلیم احمد جرال،ایکسین شاہرات ماجد اقبال،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،ایکسین بلدیہ شاہ زیب کرامت،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف جمیل، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،بلدیہ کے ایس ڈی او راجہ حفیظ الرحمن، مسلم ہینڈز کے قمر عطاء،جبیر مارکی کے راجہ اصفہان سلیم،آصفہ بھٹو پارک کے محمد وقاص نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوٹی فکیشن آف میرپور کے تحت باب سلطان منگلا سے چتر پڑی میرپور روڈ،میرپور کوٹلی روڈ،شہر کی اہم سڑکوں اور رابطہ سڑکوں پر شجرکاری کی جائیگی اور پھولدار پودے بھی لگائے جائیں گے اس طرح شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے 8زون بنائے گئے ہیں جن میں مختلف اداروں،این جی اوز اور پرائیویٹ کاروباری اداروں کے تعاون سے شجرکاری اور خوبصورتی کی جائیگی۔شہر بھر کے تمام چوکوں کی تزئین  وآرائش بھی کی جائیگی۔کمیٹی میں مختلف اداروں کے ممبران شامل ہیں جو مشترکہ وزٹ کرکے شہر کی خوبصورتی کے لیے اپنی تجاویز دیں گے۔

Share This Post

More To Explore