قائمقام صدر ریاست آزادکشمیرچوہدری انوارالحق سے سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل ظہیر اختر،سیکرٹری فنانس عصمت اللہ شاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب احمد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

2023

قائمقام صدر ریاست آزادکشمیرچوہدری انوارالحق سے سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل ظہیر اختر،سیکرٹری فنانس عصمت اللہ شاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب احمد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، صدر ریاست کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کے دورے کے دوران دی گئی،صدر ریاست کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا،ڈی ایچ کیوہسپتال میں سپیلشٹ ڈاکٹرز،سٹاف کی کمی کو پورا کرنے، سرجری،ہارٹ،آرتھو پیڈک،نیورو سرجری،زچہ بچہ وارڈ،آئی سی یو،ڈینٹل سمیت ٹراما سنٹر کی بہتری کیلئے جدید مشینری کی دستیابی اور مختلف امورغورکیاگیا،قائمقام صدر ریاست نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبرمیں مریضوں کی سہولت کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صحت اورتعلیم کے شعبہ میں کسی قسم کی کوتاہی معاف نہیں کی جائے گی۔عوام کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ہم بلاتفریق ریاست کے عوام کی کوخوشحالی کے خواہاں ہیں،اجلاس میں ہیلتھ حکام نے بتایاکہ دورہ بھمبر کیدوران صدر آزادکشمیرچوہدری انوار الحق کی ہدایات پرمن و عن عمل کرکے مریضوں کو ہر ممکن ریلیف دیاجارہاہے۔

Share This Post

More To Explore