کمشنرمظفرآباد ڈویژن  مسعودالرحمان نے ہمراہ سپرٹنڈنٹ جیل فضل عباسی،عمرطارق اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد،ایس ایچ او تھانہ پولیس سیکرٹریٹ راشدحبیب، ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی او عاطف حسین اور ثمر عباس نے سنٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ کیا۔

کمشنرمظفرآباد ڈویژن  مسعودالرحمان نے ہمراہ سپرٹنڈنٹ جیل فضل عباسی،عمرطارق اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد،ایس ایچ او تھانہ پولیس سیکرٹریٹ راشدحبیب، ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی او عاطف حسین اور ثمر عباس نے سنٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ کیا۔ دوران دورہ  ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی او نے  قیدیوں کے لئے 200 کمبل اور ثمر عباس کیجانب سے  جیل ڈسپنسری کے لئے ادویات  جیل انتظامیہ کے حوالے کیں۔ کمشنر مظفرآباد نے اپنی طرف سے قیدیوں کے لیے ایک ٹائم  کا کھانا کا اعلان کیا اور ایک قیدی جس کو 10000 ہزار جرمانے کی سزا ہوئی  تھی قیدی کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے قید میں بند تھا  کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے  اپنی جیب سے  10000 ہزار روپے جرمانہ  ادا کرتے ہوئے قیدی کو رہاکروا دیا۔

Share This Post

More To Explore