اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی کی والدہ کی نماز جنازہ ہائی کورٹ گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، وزراحکومت، ممبران اسمبلی ججز صاحبان، سربراہان محکمہ جات، ضلعی انتظامیہ، پولیس اورسول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو نیو سول سیکرٹریٹ چھتر قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
