وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالر اتحاد العالمین علماء المسلمین کے صدر کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالر اتحاد العالمین علماء المسلمین کے صدر کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔ ترکیہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات کا مدیر انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالر محمد علی بیوت، صدر انٹرنیشنل یونین فار مسلم سکالر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی، مدیر ڈاکٹر ولید الحیدری اور سید حسن اوغلو نے استقبال کیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک کے اڑھائی سو سے زائد مسلم اسکالر شریک ہیں۔ اس کانفرنس میں غزہ کے انسانی بحران پر فوکس کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ آج اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آزادکشمیر کے واحد عالم دین ہیں جو اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان بھر سے اس عظیم الشان کانفرنس میں جنرل سیکریٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا حنیف جالندھری، نائب مہتمم جامعہ خیر المدارس مولانا احمد حنیف ، بلوچستان سے مولانا قاسم بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں۔ یہ کانفرنس جمعہ تک جاری رہیگی اور 29 اگست کو آیا صوفیہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد حتمی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore