ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم سیاہ کے طور پرملک بھر کی طرح نیلم میں بھارتی یوم جمہوریہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھمقام س بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ 


ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم سیاہ کے طور پرملک بھر کی طرح نیلم میں بھارتی یوم جمہوریہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھمقام س بھارت مخالف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں ضلعی آفیسران، ملازمین، تاجر، صحافی، وکلاء،طلبہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت مخالف بینرز اور پمفلٹ اٹھارکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین نے بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار بھی کیا۔ بھارت مخالف احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے ہوتی ہوئی بن تل چوک پھربازار سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ کے مقام پر جلسہ گاہ کی شکل اختیار کرگئی۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایکسٹرااسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے ریلی کے شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے اُس پار کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارت مخالف ریلی میں آپ سب کی شرکت اس عزم کااظہار ہے کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک کسی قیمت پرپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ احتجاجی ریلی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سید شفقت حسین کاظمی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے پاکستان نے ہمیشہ سفارتی،اخلاقی اور ہر قسم کی حمایت جاری رکھی۔ پاکستان ہی کشمیریوں کوان کابنیادی حق حق خوداردیت دلاسکتاہے۔ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی آزادی کاضامن ہے۔ احتجاجی ریلی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ ذاکر، ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نمائندہ عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خواجہ انیس علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 26 جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو“یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کامقصد تحریک آزادی کشمیر کو اپنی نوجوان نسل میں زندہ رکھنے اور اقوام عالم سمیت بھارت کو یہ پیغام دلانے کیلئے ہے کہ ”کشمیر“ کی آزادی کیلئے ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گےاور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کیلئے نوجونوانوں کاکردار نمایاں ہوتاہے۔ اور آج طلبہ کاجوش ولولہ دیکھ کر ہمیں اپنی تحریک کی کامیابی کا یقین ہوگیاہے۔ بھارت جمہوریت کا ڈھونگ رچاکر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہاہے۔ ہم کشمیری اس نام نہاد جمہوریت کویکسر مسترد کرتے ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھنے اور تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کاعزم بھی کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اس عزم کااظہار کیاگیا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے حریت راہنماؤں، برہان وانی ودیگر شہداء کی قربانیوں سمیت فوج کے نوجوانوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گےاور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔  آخر میں شرکاء نے شہداء کے بلنددرجات اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Share This Post

More To Explore