وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی رہائش گاہ آمد۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رہائش گاہ آمد پر سابق وزیراعظم اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے استقبال کیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی، سردار احمد صغیر و دیگر موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
