وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے معاون خصوصی ترقیاتی امور سردار امتیاز خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان فروری کے پہلے ہفتے میں راولاکوٹ اور مظفرآباد ائیرپورٹ کے رن ویز پر کام کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ائیرپورٹس کا خصوصی وزٹ کریں گے، راولاکوٹ میں دریک ڈیم، ڈسٹرکٹ ہسپتال چک دہمنی اور واٹر سپلائی سکیم باغ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز وزٹ بھی کریں گے جبکہ مظفرآباد میں موبائل میڈیکل یونٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔معاون خصوصی سردار امتیاز خان نے کہا کہ وزیراعظم کو لوکل گورنمنٹ کے جاری منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد وزیراعظم نے پورے آزاد کشمیر میں لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز وزٹ کا فیصلہ کیا ہے اور ایس ڈی پی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔معاون خصوصی سردار امتیازخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژنز کے تمام اضلاع میں آفیسران کو شہروں کی بہتری،خوبصورتی، صحت اور تعلیم کے شعبہ جات سمیت دیگر امور پر دی جانے والی اسائمنٹس پر پراگریس رپورٹس کا جائزہ لیں گے اور غفلت کے مرتکب آفیسران کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سردار امتیاز نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان عملی کام پر یقین رکھنے والے آزاد کشمیر کے غیر روایتی وزیراعظم ہیں اور عوام کے وسائل کو عوام پر خرچ کرنے والے لیڈر ہیں جو آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں بدلنے کا عزم لے کر ائے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
