آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔بروقت اقدامات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں


آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔بروقت اقدامات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے صاف وشفاف الیکشن وقت کی ضرورت بن چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی میں بدترین اضافہ،انتظامی معاملات کو نہ سنبھال سکنا پی ڈی ایم حکومت کی بڑی نااہلی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد گرد اسٹیشن بند،ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن تشویش ناک،بروقت اقدامات سے توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے محکمہ برقیات سمیت ملک بھر کے لائن سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے رات بھر بجلی کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کا پہیہ جام کرنے کے لیے ہمارے فنڈز پر بھاری کٹ لگایا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بھاری کٹ لگانے کے باوجود حکومت آزاد کشمیر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سرپرستی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے منشور کے مطابق آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران سمیت دیگر بحران پر آزاد کشمیر حکومت نے قابو پانے کے لیے سبسڈی دی۔اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں

Share This Post

More To Explore