چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت سپریم کورٹ سرکٹ برانچ میرپور میں سابق وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سردار محمد حبیب خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جسٹس رضا علی خان،جسٹس محمد یونس طاہر،سپریم کورٹ کے سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں سابق وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل سردار محمد حبیب خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قانون کے پیشہ سے وابستہ خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاگیاکہ انہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور رول ادا کیا۔ان کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
