ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی، ٹورزم و انویسٹمنٹ سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر عزم اور دن رات محنت کررہے ہیں

  ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی، ٹورزم و انویسٹمنٹ سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر عزم اور دن رات محنت کررہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس آزادکشمیر میں محکمہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ۔عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا وزیراعظم آزادکشمیر کا ویژن ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل اور مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کشمیری عوام کی ہر فورم پر ترجمانی کی۔ آذادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت ترجیح بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ عوام کو ترجیح بنیادوں پر ریلیف دینے کے لیے حکومت کوشاں ہے ۔ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی خوشحالی اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔
—

Share This Post

More To Explore