فجر سائنٹیفک فاؤنڈیشن (یو ایس اے) کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر ہارون فرنینڈو نے گزشتہ روز میر واعظ مولوی محمد فاروق میڈیکل کالج مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج سے ملاقات کی اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ممتاز یورالوجسٹ ڈاکٹر نعیم احمد بٹ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر عدنان معراج نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمز اسپتال مظفرآباد میں جدید سی ٹی اسکین مشین کی فوری تنصیب کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت مقامی عوام کو ان کے علاقے میں ہی فراہم کی جانی چاہیے تاکہ انھیں دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔اس مقصد کیلئے تقریباً 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم درکار ہے جسے ڈاکٹرہارون فرنینڈو نے جلد از جلد فراہمی کی یقین دہانی کروائی.ڈاکٹر ہارون فرنینڈو نے ان کے مطالبے کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں فجر سائنٹیفک فاؤنڈیشن ہر وقت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔دورے کے دوران ڈاکٹر ہارون نے طلباء سے بھی خطاب کیا اور انہیں تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل انہی باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے، جو جدید سائنسی تحقیق میں اپنا مقام پیدا کریں۔اس موقع پر ڈاکٹر ہارون فرنینڈو نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتِ آزاد کشمیر تعاون فراہم کرے تو فجر سائنٹیفک فاؤنڈیشن آزاد کشمیر میں ایک جدید یورالوجی و کڈنی ٹرانسپلانٹ ہسپتال قائم کرنا چاہتی ہے، جہاں عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ایسے منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔اسوقت تک ڈاکٹر ھارون فرنینڈو نے ایمز ہسپتال میں جدید طبی آلات کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کی طرف سے 2 لاکھ ڈالرز تقریباً(6 کروڑ پاکستانی)بھی فراہم کر دیے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
