سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس خالد محمود مرزا کی ہدایت پر صارفین کی سہولت کے لیے انسپکٹر پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی کے دفتر کا قیام کر دیا گیا۔

سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس خالد محمود مرزا کی ہدایت پر صارفین کی سہولت کے لیے انسپکٹر پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی کے دفتر کا قیام کر دیا گیا۔ اس دفتر کے قیام کا مقصد صارفین کو اشیاء خوردونوش نوش کی مناسب قیمت پر فراہمی ہے۔ اس موقع پر مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی راجہ کاشف لطیف خان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو مناسب قیمت پر اشیاء روزمرہ کی فراہمی اور قیمتوں کے صحیح تعین کے لیے انسپکٹر پرائس کنٹرول ضلع جہلم ویلی اقراء یوسف ہمہ وقت دستیاب ہونگی۔صارفین ضلع انتظامیہ سے جاری شدہ انراخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت اور پرائیس کنٹرول کی بابت کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے رجوع کر سکتے۔ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کی ہدایات پر تمام اضلاع میں ضلعی انسپکٹران کے دفاتر کے قیام کا مقصد عوام الناس کو مناسب قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہے۔

Share This Post

More To Explore