وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید ربنواز گیلانی کے والد محترم سید طارق گیلانی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی. وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید میجر ربنواز گیلانی کے والدین کے عزم و حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار،ڈی آئی جی یاسین قریشی،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
