وزیرِ اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق سے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت وزیرِ اعظم پاکستان سردار یاسر الیاس کی ملاقات – ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور اس حوالہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیئے جامع منصوبہ بندی، مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
