ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس پر تمغہ حسن کارکردگی کے ایوارڈ کیلئے مختلف محکمہ جات سے موصولہ نامزدگیوں کے لیے سفارشات مرتب کیے جانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس پر تمغہ حسن کارکردگی کے ایوارڈ کیلئے مختلف محکمہ جات سے موصولہ نامزدگیوں کے لیے سفارشات مرتب کیے جانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا، سیکرٹری سپورٹس و ثقافت محترمہ تہذیب النساء، سپیشل سیکرٹری داخلہ راجہ طاہر ممتاز، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز بشارت نبی و دیگر نے شرکت کی۔

مظفرآباد( پی آئی ڈی) 24 جولائی 2025

ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنرل) آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد سے ماحولیاتی ایکٹیوسٹ ٹیچر عثمان نے ملاقات کی ، اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا بھی موجود تھے ، ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے ٹیچر عثمان کو ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری مہمات کی کاوشوں میں عملی کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسے افراد ہمارے معاشرے کے لیے رول ماڈل ہیں ، ٹیچر عثمان نے ماحولیات کے بچاؤ کی مہم کو جس مثالی تصور کے ساتھ عام کیا ہے اس پر انھیں سراہا تے ہیں ، ملاقات کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے پودا لگایا اور ٹیچر عثمان کو ماحولیات اور شجرکاری مہم کے لیے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکٹ بھی دیا ۔

Share This Post

More To Explore