آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریوینیو کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین میں ہونے والی ترامیم اور فنانس ایکٹ 2025 کے سلسلہ میں نارتھ زون کے ٹیکس آفیسران کے لیے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ ٹریننگ ورکشاپ میں نارتھ زون کے جملہ سرکل آفیسران / انسپکٹران ان لینڈ ریوینیو نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں شرکاء کو سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ متذکرہ ٹریننگ ورکشاپ میں کمشنر ان لینڈ ریونیو (نارتھ زون) مسٹر اشتیاق احمد،ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو محترمہ ڈاکٹر شازیہ حبیب، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینیو سردار محمد ریاض، اور ڈپٹی کمشنر انلینڈریوینیو محترمہ عفت شاہین، نے شریک آفیسران/ انسپکٹران کو ٹیکس قوانین میں کی گئی ترامیم سے متعلق آگاہی کے لیے لیکچرز دیئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریوینیو/سیکرٹری انلینڈ ریونیو محمد رقیب خان نے شرکاء ورکشاپ و منتظمین و کامیاب ورکشاپ منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔ اس سلسلہ کی دوسری ورکشاپ اگلے ہفتے میرپور میں منعقد ہو گی جس میں ساؤتھ زون کے آفیسران شرکت کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
