وزیروائلڈ لائف فشریز ،وترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار د جاوید ایوب نے حلقہ کوٹلہ یوسی رجپیاں وارڈ “گھیناں پلدراں “میں یاسر مغل کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کی،شمولیتی پروگرام میں پہنچنے پر وزیر حکومت کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیروائلڈ لائف فشریز ،وترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار د جاوید ایوب نے حلقہ کوٹلہ یوسی رجپیاں وارڈ “گھیناں پلدراں “میں یاسر مغل کی رہائش گاہ پر منعقدہ شمولیتی پروگرام میں شرکت کی،شمولیتی پروگرام میں پہنچنے پر وزیر حکومت کا شاندار استقبال کیا گیا۔شمولیتی پروگرام سے وزیر حکومت سردار جاوید ایوب ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری نذیر انقلابی، ممبر ضلع کونسل سردار ادریس مغل، سابق ایڈووکیٹ جنرل منصور پرویز خان ،قاری عبدالرشید صدیقی ،شفیق مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ کوٹلہ یونین کونسل رجپیاں ” وارڈ گہنا پلیدرہ سے دیگر جماعتیں چھوڑ کر درجنوں افراد نےاپنے خاندانوں سمیت باضابطہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔نئے شامل ہونے والوں میں محمد یاسر مغل ،الیاس مغل ،افسرالرحمان مغل ،مصطفی مسری خان ،توفیق مغل، محبوب مغل،تاج ملوک ، حناد رفیع ، الاودین ، غلام محمد ، نواب مغل ، ولید مغل ، طلال مغل ، احتشام مغل ، قاری نورالامین ، اسحاق مغل ، اشتیاق مغل ، منظور مغل ، عادل مغل ، انور مغل ، ٹھیکدار نعیم ، جاوید اختر ، محمد خاقان ، عزیزالرحمان ، میرزمان ، محمد اشرف , عتیق مغل ، اسامہ مغل , قمر زمان ، انس مغل ، جواد مغل ، عباس میرزمان ، جواد رفیع ، شیراز احمد ، عمران کاردار ، بلاول کاردار ، سجاول کاردار ، محمد الیاس ڈنہ ، عبدالستار مغل ، کاشف مغل ، عدنان مغل ، ادریس ڈنہ ، جمعہ خان مستری ، زبیرعبدالرحیم ، مصطفیٰ مغل ، ذربت خان ، عبد الغفور ، توفیق مغل ، اسلم مغل ، ضیاالحق مغل ، محبوب مغل ، نزیر مغل ، گل زمان و دیگر شمولیت اختیار کی۔شمولتی پرگرام میں پارٹی رہنماوں کارکنان و عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری نذیر انقلابی , ممبر ضلع کونسل سردار ادریس مغل ،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی عمر خان مغل ،سابق ایڈووکیٹ جنرل منصور پرویز مغل ،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر فضل الرحمان، ندیم احمد شیخ ، انیس اعوان، کونسلز شیراز عباسی ، و دیگر بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب حلقہ کوٹلہ یوسی رجپیاں “جبڑی تا کھولیاں گھیناں پختہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ۔سنگ بنیاد کی تقریب میں پہنچنے پر وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار جاوید ایوب خان کا حلقہ کوٹلہ کے گاؤں” کرشن بٹل” پہنچنے پر عوام علاقہ کیطرف سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ اسقبالیہ تقریب سے وزیر حکومت سردار جاوید ایوب اور ندیم احمد شیخ نے خطاب کیا۔

Share This Post

More To Explore