وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے میجر رب نواز گیلانی کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر بیٹے نے وطن کی خاطر جان قربان کردی، شہید ربنواز کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
