ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت (ممبر الیکشن کمیشن) کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (CERS) کے معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف ، سکریسی آفیسر راجہ وسیم خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ندیم تاج اور سسٹم انجینئرحسن مصطفیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل ہونے کے بعد CERS معاہدہ اگلے ہفتے (21-27جولائی) نادرا، آئی ٹی سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان دستخط کے لیے تیار ہے۔ سیکرٹری آئی ٹی راشد حنیف نے کہا کہ یہ منصوبہ انتخابی شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان نے کہا کہ *”دستاویزی تکمیل کے بعد اب منصوبے کا فوری اجراء ہماری اولین ترجیح ہے۔” اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے ساتھ حتمی تاریخ پر فوری مشاورت کی جائےگی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
