وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان ،مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان ، سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ انہوں نےکہا کہ سنت ِرسول اللہﷺ پر عمل ہی امت مسلمہ کو راہ راست پر عمل پیرا رکھ سکتا ہے۔ اسلام میں کسی لسانی اور علاقائی گروہ بندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے، مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اولیا کی دھرتی ہے، کشمیری عوام کو ہندوستان کے بدترین جبر کے سامنے ڈٹے رہنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی خصوصی دعوت پر کشمیر آیا ہوں۔ کشمیر کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں بڑے نامور لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔قبل ازیں وزیر اطلاعات نے اپنے آفس چیمبر آمد پر چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پاکستان کو ویلکم کیا اور انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کو درگاہ جورہ شریف میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر اطلاعات نے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل کونسل کو شیلڈ بھی پیش کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
