سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی 10 ویں برسی ریاست بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ دارلحکومت مظفرآباد میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعرات کے روز ریسورس سنٹر (KPRI) ہال جلال آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر سمال انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وزیر سمال انڈسٹریز، ٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ہمہ جہت شخصیت اور اعلی اخلاقی اقدار کے حامل بین الاقوامی معیار کےممتاز کشمیری رہنما تھے جنہوں نےبین الاقوامی سطح کے اعلی فورمز پر کامیابی سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا، نوجوان مسئلہ کشمیر اور مجاہد اول کے مشن کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں، مجاہداول نے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں حصہ لیا اور کشمیر کی آزادی اور نظریہ الحاق پاکستان کے داعی رہے، انہوں نےنہ صرف سیاسی محاذ پر کشمیر کی نمائندگی کی بلکہ علمی اور ادبی تصانیف سے نسل نو کو تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کی جانب راغب کیا، پروفیسر ڈاکٹر تقدیس گیلانی نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں سیاسی، معاشرتی، ادبی اور اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی اور آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے طویل المدتی پالیسی کا نفاذ کیا جس کے ثمرات آج ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے مجاہد اول کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا، انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان شملہ معاہدے کے برعکس مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر یقین رکھتے تھے،اس موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر ڈائریکٹر انتظامیہ، کیپری (KPRI) اور کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، ڈائریکٹر نیشنل ایورنیس ونگ راجہ محمد اسلم خان اور کیپری کے طلباء اور طالبات نے خطاب کیا جبکہ اس تقریب میں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے میڈیا کو آرڈینیٹر سردار علی شان، جموں وکشمیر لبریشن سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر آفیسران و اہلکاران کے علاوہ کیپری میں زیر تعلیم و تربیت آزاد کشمیر اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، راجہ محمد اسلم خان نے سردار عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی کشمیر، نظریہ الحاق پاکستان اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے طویل اور گراں قدرخدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان ہمارے سیاسی قائدین خاص کر ہماری تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ راہنماؤں اور آزاد کشمیر کے سیاستدانوں اور حکمرانوں میں ایک منفرد شخصیت تھے اور انہوں نے اپنے طویل دور سیاست اور حکومت میں تحریک آزادی کشمیر اور ریاست پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی ترقی اور یہاں کے نظام حکومت اور تعلیم و تربیت کے فروغ کے لئے بہت کچھ کیا اور کشمیر کازکو اندرون اور بیرون ملک اجاگر کرنے کے لئے انہوں نے قائدملت قائد کشمیر چوہدری غلام عباس، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، کے ایچ خورشید (مرحوم)، غازی کشمیر سردار فتح محمد خان کریلوی، راجہ محمدحیدر خان، راجہ عبد الحمید خان، سردار سکندرحیات خان اور دیگر کشمیر ی اور پاکستانی رہنماؤں، قومی کارکنوں، دانشوروں،میڈیا اور دیگر سیاسی و سفارتی حلقوں کے ساتھ ملکر بہت طویل خدمات انجام دی ہیں اورکشمیر کاز کو زندہ رکھنے، اجاگر کرنے اور آزاد کشمیر کے نظام سیاست و حکومت کو قائم کرنے اور مستحکم رکھنے کے لئے بہت منفرد رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبدالقیوم خان اور ہمارے دیگر قائدین نے آزاد کشمیر حکومت خاص کر اس خطے کو آزادکروا کر قائم کرنے اور آزادکشمیر میں تعلیم و تربیت کے اداروں کے ساتھ، کشمیر لبریشن سیل کے ادارے کا قیام اور استحکام کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور آج کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن سیل اور دیگر اداروں اور تنظیموں کا جو فعال اور موثر رول ہے یہ بھی ان قائدین کی طویل اور گراں قدر جدوجہد اور کوششوں کا نتیجہ ہے جو ہماری نوجواننسل کے لئے اور طلباء و طالبات کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر سردار عبدالقیوم خان اور دیگر قومی قائدین اور تحریک آزادی کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں کی برسی کی تقریبات کے انعقاد پر جموں وکشمیر لبریشن سیل کے رول کی بھی ستائش کی۔اس موقع پر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس سے قبل وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی کی آمد پر ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، راجہ محمد اسلم خان، میڈیا کو آرڈینیٹر سردار علی شان اور ادارے کے دیگر آفیسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
