صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
