وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعیدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا اہل کشمیر کے لیے باعث فخر ہے۔ عالمی امن وسلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ کشمیری عوام کی امیدوں و امنگوں کا مرکز پاکستان ہے، کشمیری ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور استحکام کیلئے دعاگو رہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات پیر محمد مظہرسعید شاہ نےکہاکہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک علامتی مگر اسٹریٹجک کردار ہے جو ایک نہایت حساس اور پیچیدہ عالمی ماحول میں پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصب کی حیثیت غیر معمولی ہے، پاکستان کی صدارت کو ایک امید بھری نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت کے ذریعے فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کو عالمی ضمیر کے سامنے پیش کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی بات کی ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا ہے اور بین الاقوامی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کوتحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا جان لے کہ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ناگزیر ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
