وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے بنگلا دیش کی معروف دینی و سیاسی جماعت “ اسلامی آندولن” کے وفد نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے بنگلا دیش کی معروف دینی و سیاسی جماعت “ اسلامی آندولن” کے وفد نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں پیر آف چرمنائی کے فرزند اور اسلامی آندولن کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا پیر سید محمد اسحاق ابو الخیر ،مولانا محمد خالد ، مولانا ذاکر حسین، مولانا محی الدین شامل تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان و بنگلہ دیش کے عوام دینی و ملی جذبے کے تحت باہم محبت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، ہمارے درمیان سب سے مضبوط رشتہ دین اسلام کا رشتہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاُکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر پر قابض اور اپنے قبضے کو دوام دینے کے لیے پے درپے اقدامات اٹھاتا رہا ہے لیکن سات دھائیاں گزرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت کی ترجیح اول تحریک آزادی کشمیر ہے۔ موجودہ حکومت نے سیاحت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے، کشمیر کا حسن یہاں کے قدرتی ماحول کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وفد اراکین نے کہا کہ بنگلا دیشی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندوستانی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ وفد اراکین نے کہا کہ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بنگلا دیش میں موجود ہے۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیر اطلاعات پیر مظہر سید شاہ کے ہمراہ بنگلا دیش کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

Share This Post

More To Explore