سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر نے سید شوکت علی شاه کیس میں وزیر اعظم آزادکشمیر یا چیف سیکرٹری کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا بلکہ وزیر قانون سے وضاحت طلب کی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 3 جولائی 2025 کو کچھ اخبارات کی شہ سرخیوں میں خبر شائع کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمہ عنوانی سید شوکت علی شاه بنام چوہدری انوار احق وغیرہ” میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے علاوہ کابینہ اراکین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ در حقیقت معاملہ اس سے بالکل برعکس ہے، عدالت گرامی نے متذکرہ بالا مقدمہ میں رسپانڈنٹ نمبر 6(وزیر قانون آزاد حکومت) سے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالت گرامی سے قبل ازیں دیے گئے فیصلہ کی نسبت ان کے جوریمارکس مثل کے صفحات نمبر 109، 110 پر موجود ہیں کی نسبت اپنی وضاحت پیش کریں۔ قبل ازیں بھی متعدد بار رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ ہدایت کی جاچکی ہے کہ تمام صحافی حضرات ، میڈیا ہاؤسز، اخبارات سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی خبر شائع کرنے سے قبل خواجہ محمد شوکت سیکرٹری برائے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر / فوکل پرسن سپریم کورٹ سے رابطہ/ کنفرمیشن کے بعد خبر کی اشاعت کریں۔ اس طرز کی غیر حقیقی اور غلط بیانی پر مبنی خبروں کی اشاعت سے عوام الناس میں بے چینی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور اعلی عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ عدالتی احکامات کے الفاظ تعبیر وتشریح اور قومی اخبارات میں ایسی من گھڑت خبروں کی اشاعت انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کی نشاندہی کرتی ہے اور صحافتی پیشہ ورانہ وقار کے منافی ہے۔ معزز عدالت گرامی کی جانب سے متذکرہ بالا فیک خبر کی اشاعت پر شدید نا پسندیدگی کا اظہار فرمایا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلقہ کوئی بھی خبر شائع کرنے سے قبل فوکل پرسن سے ذاتی طور پر یا دفتری نمبر 929700-05822 پر رابطہ کر کے کنفرمیشن کے بعد خبر شائع کی جائے ۔ آئندہ اسطرح کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف بمطابق قانون تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
