نظامت اعلیٰ زکوٰۃ و عشر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ

نظامت اعلیٰ زکوٰۃ و عشر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت آزاد کشمیر محکمہ زکوٰۃوعشر کے ذریعہ ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان ) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے ۔وزیر اعظم آزا حکومت ریاست جموں و کشمیر چوھدری انوار الحق کی غربا پروری کے لیئےزکوۃ منافع فنڈ سے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان (میں66مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے 3کروڑ84لاکھ22ہزار9صد52روپے کی فراہمی کی گئی۔مورخہ 27-06-2025علاج معالجہ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے 5 مستحق و نادار مریضان جن میں کینسرکے4کیسزکے لئے مبلغ 31,42,509/-روپےاورعارضہ قلب کے 1کیس کے لئے مبلغ -/6,00,000روپے کل مبلغ -/37,42,509روپے کے کیسز کی منظوری دی۔دوران مالی سال 2024-25محکمہ زکوۃ دعشر کے توسط سے آزاد کشمیر بھر کے66مستحق و نادار مریضان کے علاج معالجہ کے لئے مبلغ -/3,84,22,952روپےبذریعہ کراس چیک بیرون آزاد کشمیرپاکستان کے طبعی ادارہ جات میں مہیا کیئے جاچکے ہیں جن میں ضلع مظفرآباد کے 14مریضوں کے لئے72,89,224/-،ضلع جہلم و یلی کے10مریضوں کے لئے -/57,51,797،ضلع کوٹلی کے14مریضوں کے لئے-/83,12,000، ضلع نیلم کے 6مریضوں کے لئے-/38,50,000،ضلع باغ کے 5مریضوں کے لئے -/29,40,000،ضلع سدھنوتی کے 8مریضوں کے لئے -/52,02,501، ضلع حویلی کہوٹہ کے 3مریضوں کے لئے -/18,00,000، ضلع راولا کو ٹ کے 4مریضوں کے لئے -/18,77,430 ، ضلع بھمبرکے 1مریض کے لئے -/8,00,000 اورضلع میرپورکے1مریض کے لئے-/6,00,000روپے فراہم کیئے گئے ۔اس موقع ترجمان محکمہ ز کو ٰۃوعشر نے کہا کہ عام شہری بھی متذکر ہ علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کرسکتا ہے

Share This Post

More To Explore