چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے حقوق کا محافظ ہے ۔بارایسوسی ایشنز مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں ۔آزادکشمیر کی سپریم کورٹ میں معززججز کی بہترین ٹیم موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے منگل کے روز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا دورہ کیا اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان بھی موجودتھے ۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں صدر بار میاں محمد روف عطا، سینئر نائب صدر ندیم قریشی، نائب صدور اسحاق نتوزئی،رانا غلام سرور،فدابہادر، سیکرٹری جنرل سلمان منصور کے علاوہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مہر بخاری ایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد انیس گیلانی،جنرل سیکرٹری سینٹرل بار توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ ودیگر اراکین بار شامل تھے ۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ کوشش ہوتی ہے کہ جو کیس آئے اس کو جلد سے جلد فیصلہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تاریخ بہت پرانی ہے ، یہاں کے لوگوں نے اس خطہ کوآزادکروایا ہے ۔کشمیر کا کلچر ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے ، کشمیر کے لوگوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں ۔ا نہوں نے وکلا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
