وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو ہندوستان کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری عوام کے عزم و ہمت اور جذبے نے ہندوستانی عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی مذموم ہندوتوا آئیڈیالوجی کی تکمیل میں واحد رکاوٹ پاکستان ہے۔ اہل پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو سوینئر بھی پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
