کوٹلی جیل سے ہم نام ہونے کیوجہ سے رہا ہونے والے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، غفلت کے مرتکب / ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم۔ ترجمان محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے مطابق کوٹلی جیل میں ایک ہی نام کے دو قیدی تھے جو کہ ایک ہی طرح کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے۔ محکمانہ غلطی کیوجہ سے رہائی پانے والے قیدی کے بجائے دوسرے قیدی کو چھوڑ دیا گیا جس کو پولیس نے دوبارہ گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 7 ایام کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ذمہ داران خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائیگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
