موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور کی زیر صدارت مون سون کے موسم کے پیش نظر ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے آفیسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقصد مون سون کے دوران پیش آنے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور 24 جون کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلہ جات پر عملدرآمد اور متعلقہ اداروں کے درمیان کو آرڈینیشن کا جائزہ لیا گیا ۔ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات سمیت دیگر اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنا چاہیے۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے مون سون کی تیاریوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔موسٹ سینئر وزیر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور بروقت اقدامات سے مون سون کے ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے عوام کی بہتری اور تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
