صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو تعینات وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کووائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ناصر جمال خٹک کو جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری اور درپیش مسائل کی یکسوئی کی ہدایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلرمظفرآباد یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیرپروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک اعلیٰ تعلیم کی فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے اوریونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وائس چانسلر مظفرآباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
