صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے سینڈیکیٹ آف مظفرآباد یونیورسٹی کی طرف سے بھیجے گے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے تین امیدواروں پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل اور پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سے انٹرویوز کیے۔ اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انٹرویوز کے بعد یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے وائس چانسلرکے عہدے کے لئے آرڈر آف میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک کی بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف مظفرآباد آزادکشمیر کے لئے حتمی منظوری دے دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
