وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینیٹر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم، محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 01 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئےموقع پر احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی معیاری تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزراء حکومت کے ہمراہ دربار عالیہ حضرت سائیں سہیلی سرکارپرحاضری دی، ملکی سلامتی، شہداء کشمیر و فلسطین کیلئے خصوصی دعا مانگی اور دربار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
