کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدی گفتار حسین کی زیر صدارت عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مظفرآبادڈویژن چوہدی گفتار حسین کی زیر صدارت عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ریجن،سپرنٹنڈنگ انجینئربرقیات،مظفرآباد، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،نیلم،جہلم ویلی،میئرمیونسپل کارپویشن،مظفرآباد،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد،سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی،نیلم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمظفرآباد،نیلم،جہلم ویلی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سپیشل برانچ مظفرآباد نے شرکت کی۔ کمشنر مظفرآباد نے شرکاء اجلاس کو اجلاس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ایام میں نہ صرف عشرہ محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے۔جملہ محکمہ جات تمام تر مشینری، افرادی قوت و یگر تمام تر وسائل کو برو کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ عشرہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل 1122، محکمہ برقیات، محکمہ صحت عامہ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکمہ جات کو اپنی مشینری وافرادی قوت ودیگردستیاب وسائل کو ہمہ وقت تیار رکھنا ہوگا۔میونسپل کارپوریشن مظفرآباد شہر کے اندر جملہ سٹریٹ لائٹس کو فعال کرے گی۔ محکمہ صحت مظفرآباد سٹی وبیرون از سٹی واقع صحت مراکز پر صحت سہولیات کی ایمرجنسی فراہمی کے علاوہ ایمبولینسز کو فنکشنل رکھنے کویقینی بنائے گا۔ محکمہ برقیات،محکمہ صحت عامہ اپنے اپنے دفاتر میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں گے اور مقرر کردہ فوکل پرسنز انتظامیہ و پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے باہمی روابط رکھتے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میں مشینری وافرادی قوت کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

Share This Post

More To Explore