سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ آزادکشمیر چوہدری مجید احمد کی سربراہی میں دارلحکومت میں حالیہ دنوں میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے شکایات پر صورتحال حال کا جائزہ لینے اور بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ آزادکشمیر چوہدری مجید احمد کی سربراہی میں دارلحکومت میں حالیہ دنوں میں پانی کی سپلائی کے حوالے سے شکایات پر صورتحال حال کا جائزہ لینے اور بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآباد ندیم احمد مغل، ایڈیشل سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ راجہ خالد سلیم کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآباد اور سب ڈویژنل آفیسرز واٹر سپلائی مظفرآباد شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری مجید احمدنے کہا کہ شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری مجید احمد نے کہا کہ عوام کو موسم کی شدت کے پیش نظر واٹر سپلائی کو ہر صورت بحال رکھی جائے ، واٹر سپلائی میکانیزم کو موثر رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں ، پانی بنیادی ضرورت ہے ، ذمہ داران کارگردی بہتر بنائیں ، حکومتی ایس ا پیز کے مطابق عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں ، بصورت دیگر غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Share This Post

More To Explore