وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیراطلاعات وچیرمین پارلیمانی بورڈ آزاد جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام پیر محمد مظہرسعید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اتحادی دینی جماعتوں، مدارس ومساجد کےمسائل کےحوالےسے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات نے دینی جماعتوں کے مطالبات سےبھی وزیر اعظم کوآگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے علماء کرام و مشائخ عظام کی مشترکہ کانفرس منعقدکرنےکی تجویز بھی وزیراعظم آزادکشمیر کو پیش کی جس سے وزیراعظم آزادکشمیر نے اتفاق کیا۔ ملاقات میں علماء ومشائخ قومی کنونشن منعقد کروانےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے تجوید القرآن ٹرسٹ میں قراء کرام کے وظائف بڑھانے پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
