آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف بلاتخصیص کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک بھیانک کردار کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ پولیس اس کیس کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔ یہ ہم سب کی بچیوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ اس واقع سے بچیوں کی تعلیم اور روزگار پر سخت منفی اثرات مرتب ہونگے۔ اگر ملوث کرداروں کو عبرتناک سزا نہ ہوئی تو کل کو والدین بچیوں کو یونیورسٹی ، کالجز بھیجنے سے روک دیں گے۔ بحیثیت خاتون ممبر اسمبلی میں ہر سطح پر ان بھیانک کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آواز اٹھاوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں دارالحکومت مظفرآباد میں جنسی سکینڈل سامنے آنے کے واقع پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مشیر حکومت نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اس قدر تباہی کا شکار ہو چکا ہے کہ ہمیں بہنوں اور بیٹیوں کی تمیز نہیں رہی۔ سرکاری افسران اور انکے ملازم کالجز اور یونیورسٹیوں کی معصوم بچیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر اپنی حوس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر ان قبیح کرداروں کو عبرت کا نشان نہ بنایا تو تباہی ہمارا مقدر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں پیش آئے واقعہ جس میں ایک ڈپٹی سیکرٹری اور ایک کلرک گرفتار ہے کی صاف و شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے تمام سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان دونوں مرکزی کرداروں سے تفتیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ جڑے ہر کردار کو سزا دی جائے اور انکے نام پبلک کیے جائیں۔ یہ ایک منظم گرو ہے اور اسکے تانے بانے تقریبا ہر دفتر میں ملتے ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کو فی الفور متعلقہ محکمہ نوکریوں سے فارغ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بچیوں کے استحصال میں ملوث مافیا کو بے نقاب کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کسی بچی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اسکی زندگی نہ تباہ کر سکے۔ نثارہ عباسی نے کہا کہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس جنسی سکینڈل پر اعلی سطح تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے تاکہ پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف بلاتخصیص کارروائی ہو سکے۔ ہراسمنٹ کے قانون کو فعال کرتے ہوئے خواتین کو آگاہی/ مدد دینے کے اقدامات اور شکایت درج کرنے کے طریقہ کار کو آسان کیا جائے۔ مشیرحکومت نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے جامع قانون سازی وقت کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی مجرم قانونی سقم کا سہارا لیکر بچ نہ سکے۔

چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خوشحال خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف