وزیرخزانہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان میں بتایاکہ آزادکشمیر بھر میں اب تک8لاکھ4 ہزار سے زائد بجلی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں جو کل آبادی کے96.50 فیصدسے زائد ہے۔ بقیہ3.50 فیصدآباد ی کو بھی بجلی فراہم کرنے کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پرعملدرآمد جاری ہے ان منصوبہ جات کی تکمیل سے آزاد کشمیر بھر کی تمام آبادی کو بجلی کی سہولت میسر ہونے سے عوام علاقہ کی معاشی ترقی پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ مزیدبراں صارفین کوبجلی کی بہتر سہولیات دئیے جانے کی غرض سے بجلی کے موجودہ نظام میں نیٹ ورک کی مرمتی،بحالی اور بہتری لانے کیلئے متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال2024-25ء کے ترقیاتی میزانیہ میں محکمہ برقیات کے منصوبہ جات کے لیے کل 01ارب10کروڑ 66لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان مختص شدہ فنڈز کے خلاف مجموعی طور پر1092 ا یچ۔ٹی،2557 ایل۔ٹی پولز،580ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور 26ہزارسے زائد بجلی کے کنکشنز کی فراہمی کے اہداف مکمل کیے جارہے ہیں جس سے تقریبا 1 لاکھ50ہزارکی آبادی مستفید ہوئی۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2025-26ء کے ترقیاتی میزانیہ میں محکمہ برقیات کے لیے ایک ارب60کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے جانے کی تجویز ہے جن میں جاریہ منصوبہ جات پر عملدرآمد کے لئے 01 ارب 12کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے جس سے 560ایچ۔ٹی، 2010 ایل۔ٹی پولز،اور345 ٹرانسفارمرز کی تنصیب عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے اور30 ہزار نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔اس طرح آزاد کشمیر کی تقریبا 1لاکھ 14ہزار کی آبادی بجلی کی بہتر سہولت سے مستفید ہو گی جبکہ حکومتی ترجیحات اور عوامی مفاد کے پیش نظر نئے منصوبہ جات کے لئے 48کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
