وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں کہاکہ حکومت آزاد جموں و کشمیرنے ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لئے 49ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام مرتب کیا ہے۔ جس میں ایک ارب روپے کی فارن ایڈ شامل ہے۔ دستیاب وسائل کے خلاف شاہرات، صحت عامہ،تعلیم، توانائی و آبی وسائل، فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ، گورننس،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت،، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، آبپاشی اور زراعت وغیرہ کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حکومت آزاد جموں و کشمیر دستیاب مالی وسائل کو بہتر اور شفاف طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی، نیز ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو سماجی و پیداواری شعبہ جات کے علاوہ رسل و رسائل کی بہتر سہولیات کی فراہمی، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی جیسے اہم اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے علاوہ ان اقدامات سے ریاستی آمدنی میں اضافہ کو یقینی بنایا جائیگا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
