صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ اور سروسز ٹربیونل میں خالی اسامیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore